وفاقی وزیر داخلہ کی علامہ راجہ ناصر عباس کی ہمشیرہ کے انتقال پہ انکے گھر آمد/ تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1237284 خدمت: پاکستان
چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہددری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل کی ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال کے بعد ان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں شکریال میں ادا کر دی گئی ہے۔

جنازے میں مختلف مکاتب فکر و سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ان کے گھر تشریف لائے اور تعزیت اور فاتحہ خوانی کر کے مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار تعزیت کیا۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی اظہار تعزیت پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رسم قل 12 نومبر بروز ہفتہ شکریال راوالپنڈی میں ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری