سی ڈی ڈبلیو پی کے پلاننگ کمیشن میں اجلاس کے دوران بلینز روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


سی ڈی ڈبلیو پی کے پلاننگ کمیشن میں اجلاس کے دوران بلینز روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں 29 بلین روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا پلاننگ کمیشن میں اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں  اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

پاکستان سیکریٹریٹ میں مسجد کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لئے 448 ملین کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کرایا گیا۔

واضح رہے کہ اس منصوبے سے 8000 نمازی مسجد میں نماز پڑھ سکیں گے۔

پاکستان کو گرین بنانے کے لئے درخت لگانے کا 3 اعشاریہ 6 ملین کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرین پاکستان پروگرام میں طلباو طالبات کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی اور چترال ہائیڈل پاور اسٹیشن کی صلاحیت کو 1میگا واٹ سے 5 میگاواٹ تک بڑھانے کے لئے 2 اعشاریہ 2 ملین  کی لاگت سے منصوبہ بھی منظور کرایا گیا۔

پاکستان میں بجلی کے میٹروں اور بلز کو بہتر کرنے کے لئے 2 ارب کی لاگت کا منصوبہ منظور کرایا گیا جبکہ کے پی کے میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا 452 ملین لاگت کا منصوبے پر دستخط کئے گئے۔

اجلاس میں فیصل آباد سے عبدالحکیم موٹر وے تک 138 کلومیٹر کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کے لئے 4 اعشاریہ 3 بلین کی لاگت کا منصوبہ ایکنیک کو بجھوا دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری