جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر کے طور پر حلف اُٹھالیا


جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر کے طور پر حلف اُٹھالیا

جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت مسلح افواج کے نمائندوں کی موجودگی میں اس صوبے کے 31 ویں گورنر کے طور پر حلف اُٹھالیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ ھائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد  علی شاہ نے جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی سے حکومتی اور عسکری نمائندوں کی موجودگی میں حلف لیا۔

 تفصیلات کے مطابق، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے انجام دئیے۔

تقریب میں  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ،سابق گورنر معین الدین حیدر ،صوبائی محتسب اسد اشرف ملک،ڈائریکٹر جنرل نیب سراج النعیم ،صوبائی وزرا سمیت مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں  شرکت کے لئے 200 مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعیدالزماں صدیقی کے حلف برداری کے بعد (ن) لیگ سندھ میں راج کرنے کا سوچ رہی ہوگی لیکن تقریب میں (ن) لیگ سندھ کے اہم رہنمائوں کو شرکت کی دعوت نہ دینے سے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف پارٹی کے اندر مضبوط گروہ بن سکتا ہے۔ ناراض رہنما نواز شریف سے شکایت کے موڈ میں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد سن 2002 سے گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں اور اس عرصے میں وہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران وفاق کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری