ایران کے اہلسنت برادران کا پہلا قافلہ اربعین مارچ میں شرکت کے لئے روانہ


ایران کے اہلسنت برادران کا پہلا قافلہ اربعین مارچ میں شرکت کے لئے روانہ

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایران کے اہلسنت برادران چہلم امام حسین علیہ السلام منانے کے لئے پیادہ سفر میں شرکت کرنے کے لئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں ان کا پہلا قافلہ روانہ ہو گیا ہے۔

ہر سال ایران کے اہلسنت چہلم کے اس پیادہ سفر میں شرکت کرتے آئے ہیں لیکن وہ انفرادی ہوا کرتی تھی اور اس سال اہلسنت کی شرکت اجتماعی شکل میں انجام پائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے اہل سنت برادران جن میں جید عالم دین اور معروف سماجی و ثقافتی شخصیات شامل ہیں، کا تعلق کردستان، سیستان و بلوچستان اور خراسان رضوی صوبوں سے ہے۔

اربعین مارچ میں شرکت کرنے والے اہل سنت برادران کے قافلے کا نام "امت محمد(ص)" رکھا گیا ہے جن کی تعداد تقریبا 60 بتائی گئی ہے۔

قافلے میں شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ قافلہ اس بات کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے کہ اہلبیتِ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسبت شیعہ اور سنی کا ایک ہی عقیدہ اور محبت ہے  اور امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہیں۔

امت محمد (ص) قافلہ میں شریک زائرین نجف اشرف میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی زیارت کے بعد مارچ کی شکل میں کربلا کا رخ کریں گے۔

یہ قافلہ کربلا معلیٰ میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد بغداد کی جانب روانہ ہوگا جہاں شرکاء جناب ابوحینفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت کا شرف حاصل کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال ایران کے اہلسنت چہلم کے اس پیادہ سفر میں شرکت کرتے آئے ہیں لیکن وہ انفرادی ہوا کرتی تھی جبکہ گزشتہ سال سے ان کی شرکت اجتماعی  شکل میں انجام پائی جا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری