حب؛ رینجرز کی بڑی کارروائی، کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک


حب؛ رینجرز کی بڑی کارروائی، کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک

بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی میں ہلاک ہو گیا ہے۔

دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار، داعش کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکر جھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والے خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق، کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری