موصل کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر عراقی فوج کا قبضہ


موصل کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر عراقی فوج کا قبضہ

موصل کے مضافات کے مشرقی محلوں میں عراقی فوج داخل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو زبردست پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی مسلح افواج کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے کئی دستے موصل کے محلے القادسیہ اور البکر میں داخل ہوچکے ہیں۔

فوج کے ذرائع نے تازہ ترین خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی افواج ان محلوں میں داخل ہوچکی ہیں اور دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔

صوبہ نینوا کے ایک سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کے المفتی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری