اسرائیل ہی پورے مشرق وسطی میں واحد جمہوری ریاست ہے، ٹرمپ

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صرف اسرائیل ہی جمہوری ریاست ہے۔

ترامپ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نےعبری زبان کے ایک روزنامے کو انٹریو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں صرف اسرائیل میں ہی جمہوری حکومت قائم ہے باقی کہیں نہیں ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا: مشرق وسطی میں انسانی حقوق کی پاسداری کرنے والی حکومت صرف اور صرف اسرائیلی حکومت ہی ہے!

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت دنیا کے بہت سے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک اور صہیونی حکومت کے درمیان مصالحت کے لئے ٹرمپ حکومت راہ حل تلاش کرے گی اور ٹرمپ حکومت کسی بھی حالت میں اسرائیل اور یہودیوں پر ان کی مرضی کے بغیر کسی قسم کا کوئی نظریہ مسلط نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطینوں پر ظلم و بربریت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اس کے باوجود امریکی حکام صہیونی حکومت کو دنیا کے لئے امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کے خلاف سخت بیان بازی کی تھی۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری