پاک ترک تعلقات کی مزید تقویت متوقع/ اردوغان پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام سے ملنے آرہے ہیں


پاک ترک تعلقات کی مزید تقویت متوقع/ اردوغان پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام سے ملنے آرہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان رواں ہفتے ایک بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اس ملک کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقات کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان رواں ہفتے کو اقتصادی، سیاسی اور سماجی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رجب طیب اردوغان اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، پاکستان آرمی کے سربراہ راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترک صدر کی پاکستانی پارلیمنٹ اور سینٹ کے اجلاس سے خطاب بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ترکی کے وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری