افغانستان: امریکی ایئربیس کے قریب دھماکہ/ 4 ہلاک، متعدد زخمی


افغانستان: امریکی ایئربیس کے قریب دھماکہ/ 4 ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو ایئر بیس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان میں بگرام کے مقام پر نیٹو کی سب سے بڑی ایئر بیس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔

زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گورنر بگرام حاجی شکور نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آج صبح 5 بجکر 30 منٹ پر کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی دہشتگرد گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمنی کے قونصل خانے پر طالبان نے خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

دھیان رہے کہ طالبان نے جرمن قونصل خانے پر حملے کو پچھلے ہفتے افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں کے فضائی حملے کا ردعمل قرار دیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 50 افراد جاں بحق جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری