بھارت اور جاپان کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پا گیا


بھارت اور جاپان کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پا گیا

ٹوکیو میں بھارت اور جاپان کے وزیراعظم نے سول جوہری معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے خبر دی ہے کہ معاہدے کے مطابق، جاپان جوہری توانائی کی پیداوار کیلئے بھارت کو ایندھن، ٹیکنالوجی اور دیگر ساز و سامان اس شرط پر فراہم کرے گا کہ بھارت یہ ٹیکنالوجی صرف پرامن مقصد کیلئے استعمال کرے گا۔

معاہدے کی ایک شق کے مطابق،  اگر بھارت نے جوہری تجربہ کیا تو جاپان یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ٹوکیو میں وزیراعظم مودی کی اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ہوئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں ایشیا کو 21ویں صدی کا محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان اور بھارت کے مضبوط تعلقات عالمی سطح اور بالخصوص ایشیا کے استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

مودی نے اس موقع پر جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری