یورپ؛ شخصی آزادی کا راگ الاپنے والے مہذب معاشرے کا اصل چہرہ


یورپ؛ شخصی آزادی کا راگ الاپنے والے مہذب معاشرے کا اصل چہرہ

اٹلی میں ایک مسلمان خاتون پر نقاب کرنے کی پاداش میں 30 ہزار یورو (34 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، البانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون مقامی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتی تھیں۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے نے اس اجلاس میں حصہ لیا ہوا تھا۔

قصبے کے مئیر کے بار بار کہنے کے باوجود انہوں نے چہرے کو بے نقاب کرنے سے انکار کیا تو اس نے پولیس کو بلا لیا جو خاتون کو اجلاس سے دور لے گئی۔

اپنا نقاب نہ اتارنے کے جرم میں ان پر600 یورو جرمانہ اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تاہم خاتون کی اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر ان پر 30 ہزار یورو (34 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے) مزید جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خاتون نہ صرف گذشتہ 16 سال سے اٹلی میں رہائش پذیر ہیں بلکہ کئی سال پہلے اطالوی شہریت بھی حاصل کر چکی ہیں۔

دوسرا قابل ذکر امر یہ ہے کہ اٹلی میں خواتین کے نقاب پہننے پر قانونی طور پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری