پاکستان کی کم عمرترین زائرہ کی اربعین قافلے میں شمولیت + تصویر


پاکستان کی کم عمرترین زائرہ کی اربعین قافلے میں شمولیت + تصویر

ایک پاکستانی خاتون نے 1500 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پاک ایران سرحد پر ایک اسپتال میں بچی کو جنم دیا جس کا نام زینب رکھا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہرسال اربعین کے موقع پر پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام ایران اور عراق کا رخ کرتے ہیں۔

اربعین حسینی کے قافلوں میں موجود زائرین امام حسین علیہ السلام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، تمام تر مشکلات کے باوجود زائرین ہمت اور حوصلے ساتھ دعا و مناجات کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

ان زائرین میں ایک ایسی خاتون بھی شامل ہے جو اپنی حالت سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود سفر عشق اربعین حسینی کے قافلے میں شامل ہوکر 1500 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرکے پاک ایران بارڈر یعنی تفتان پہنچ جاتی ہے اور وہی پر ایک  بچی کو جنم دیتی ہے جس کا نام زینب رکھا جاتا ہے۔

اور یوں پاکستان کی کم ترین زائرہ سفر عشق اربعین حسینی کے قافلے میں شامل ہو جاتی ہے۔

تصویر ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری