چین کے وزیر دفاع تہران پہنچ گئے


چین کے وزیر دفاع تہران پہنچ گئے

چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ وان کوانگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ وان کوانگ اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پرتہران پہنچ گئے ہیں۔

چینی وزیر دفاع کا تہران امام خمینی ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

وانگ دورہ تہران کے دوران  ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

کل یعنی پیر کو چینی وزیر دفاع کی استقبال کے لئے ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

ایران اور چین کے وزراء دفاع کے درمیان دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

چینی وزیر دفاع ایرانی ہم منصب جنرل حسین دھقان کے علاوہ دیگر اعلیٰ ایرانی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری