ایرانی شہر تبریز میں زلزلے کے شدید جھٹکے


ایرانی شہر تبریز میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ایرانی شہر تبریز میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تبریز میں آج صبح 7:05 منٹ پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کچھ لمحے قبل ایک زوردار آواز سنائی دی جس کے فورا بعد زلزلے کے جھٹکے شروع ہوگئے۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

شہری زلزلے سے بچنے کے لئے سڑکوں پر آگئے ہیں سخت سردی کے باوجود خوف کی وجہ سے کوئی گھر جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔


 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری