کربلاے معلیٰ میں خودکش دھماکہ، 8 زائرین شہید


کربلاے معلیٰ میں خودکش دھماکہ، 8 زائرین شہید

کربلاے معلیٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 زائرین شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کربلا میں زائرین پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 زائرین شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

روسیاالیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ خود کش حملہ  صوبہ کربلا کے مغرب میں واقع ''عین التمر'' میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 خودکش بمار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ شہدا کا تعلق کس ملک سے ہے۔

رپورٹ کےمطابق، 6 خودکش بمباروں کا کربلا معلیٰ داخل ہونے کا ارادہ تھا، عراقی سیکیورٹی فورسز کے روکنے پر ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور تمام خود کش بمبار ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے 40 ملین زائرین نجف سے کربلا کی طرف مارچ کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری