قانونی دستاویزات کے باوجود ایرانی پھل لیکر آنے والے کنٹینرز کو کوئٹہ میں روک لیا گیا


قانونی دستاویزات کے باوجود ایرانی پھل لیکر آنے والے کنٹینرز کو کوئٹہ میں روک لیا گیا

ایران سے پھل لیکر آنے والے درجنوں کنٹینرز کو کوئٹہ میں روک لیا گیا ہے جس پر درآمدکنندگان نے موقف اختیا کیا کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود ان کے کروڑوں روپے کے نقصان خدشہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایران سے پھل لیکر آنے والے درجنوں ایرانی کنٹینرز کو کوئٹہ میں روک لیا گیا۔

درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود کنٹینرز روکنے سے کروڑوں روپے کا مال پڑا پڑا خراب ہورہا ہے۔

ایران سے انگور اور کیوی لیکر درجنوں کنٹینرز چار دن قبل کوئٹہ پہنچے ہیں تاہم انتظامیہ نے کنٹینرز کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔

کنٹینرز روکے جانے کے باعث بیس سے زائد ایرانی ڈرائیورز بھی پریشان ہیں۔

ایران سے پھل درآمد اور برآمد کرنے والے تاجر حاجی ولی خان نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت قانونی دستاویزات رکھنے والے ایرانی کنٹینرز پاکستان میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے تازہ پھل ایرانی ریفر کنٹینرز میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی منڈیوں تک لے جانا چاہتے ہیں کیونکہ ایرانی ریفر کنٹینرز میں ایئر کنڈیشن اور دیگر جدید سہولیات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پھل خراب نہیں ہوتے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری