آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے درخواست


آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے درخواست

لاہورہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے درخواست مقامی وکیل غازی علم الدین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوج نےدہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم انہیں آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے جبکہ حکومت بھی انہیں مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہتی ہے لہٰذا گذارش ہےکہ حکومت کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کہا جائے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی ملازمت میں توسیع کروا لیں تاہم آرمی چیف نے بیان دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو ہی ریٹائر ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری