اسلام آباد میں پولیس کریک ڈاؤن: 5 افغانیوں سمیت 137 مشکوک افراد گرفتار


اسلام آباد میں پولیس کریک ڈاؤن: 5 افغانیوں سمیت 137 مشکوک افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے 5 افغان باشندوں سمیت 137 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلام آباد میں پولیس نے تھانہ ترنول کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران پولیس نے 25 پلازوں اور 10 ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 300 سے زائد افراد کی تلاشی لی۔

پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 5 افغان باشندوں سمیت 137 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو تھانہ ترنول منتقل کیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکے کے بعد دارالحکومت سمیت ملک کے کئی حساس شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری