داعش کا خودکش حملوں کے لئے خواتین کا استعمال


داعش کا خودکش حملوں کے لئے خواتین کا استعمال

مسلسل شکست سے دوچار داعش نے خواتین کے ذریعے خودکش حملے کروانا شروع کردئے ہیں،دہشت گرد ٹولہ عراق میں مسلسل شکست کی وجہ سے آخری سانسیں لے رہا ہے اور اپنی بقا کی خاطر خواتین کو خودکش دھماکوں کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے انگریزی جریدے آبزرور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے یہ گروہ اب زندگی کے آخری سانسیں لے رہا ہے اور اپنی بقا کے لئے خواتین کو قربان کرنا شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے عراقی فوج کے ساتھ مقابلے کے لئے خودکش بمبار خواتین کو میدان میں بھیجنا شروع کردیا ہے۔

انگریزی جریدے کا کہنا ہے کہ  اس سے پہلے داعش نے میدان جنگ میں عورتوں کو خودکش بمبار کے طور پر استعمال نہیں کیا تھا۔

خودکش بمبار عورتوں کا میدان میں آنا عراقی فوج کے لئے ایک نیا چیلنچ تصور کیا جارہا ہے تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ عراقی فوج اس پر بھی قابو پالے گی۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کامیابی کے ساتھ موصل آپریشن میں مصروف ہے اور اب تک کئی اہم علاقوں کو داعش کی چنگل سے آزاد کرچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری