پولیس، عدلیہ اور دیگر اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


پولیس، عدلیہ اور دیگر اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے تاکید کی ہے کہ ملک و قوم کی بہتری کے لئے پولیس، عدلیہ اور دیگر آئینی و قانونی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ملکی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، راولپنڈی میں لاہور ہائیکورٹ کی 150ویں سالگرہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جن کی تقرری کی سفارش کرتے ہوئے نام بھیجے ہیں، وہ انہیں جانتے تک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، ان کے جیب میں ناموں کی پرچیاں نہیں ہوتیں کہ جنہیں دیکھ کر سفارش کردیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے الاؤنس کا مسئلہ حل کروادیا ہے اور دیگر مسائل بھی حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی بار کے بغیر لاہور ہائیکورٹ کے ایک سو پچاس سال کی تاریخ کا تذکرہ ادھورا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری