امریکہ، مسلمانوں کے لئے غیرمحفوظ


امریکہ، مسلمانوں کے لئے غیرمحفوظ

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے خبررساں ادارے اب تک کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں 2015 میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 فیصد، جبکہ مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق 2014 میں مسلمانوں کے خلاف 154 حملے ہوئے، جبکہ 2015 میں ان حملوں کی تعداد بڑھ کر 257 تک جا پہنچی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال 2015 میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور حملوں میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اقلتیں خصوصا مسلمان خود کو امریکہ میں غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری