راحیل شریف؛ ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑنے سے فاٹا میں اس کی جڑیں خشک کرنے تک


راحیل شریف؛ ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑنے سے فاٹا میں اس کی جڑیں خشک کرنے تک

آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑنے کے بعد اس کی جڑیں خشک کرنے کے لئے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دورہ پر گئے ہیں جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑنے کے بعد اس کی جڑیں خشک کرنے کے لئے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی عوام نے طویل جنگ کے بعد دہشتگردی کی جڑیں خشک کرنے کا مشاہدہ کیا ہے اور اس مقصد میں بے انتہا کوششوں کے بعد کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام کو انقلاب کے اوئل میں پاکستان سے زیادہ خطرناک ترین دہشتگردی کا سامنا تھا جس کی جڑوں کو ملک میں غربت، جہل اور ناانصافی کا خاتمہ اور امن و استحکام لانے سے خشک کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق، جنرل راحیل شریف کو ترقیاتی امور اور دہشت گردی کی وجہ سے نقل مکانی کرکے دیگر علاقوں میں پناہ لینے والوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف نے تاکید کی کہ ان پناہ گزین قبائلی عوام کی گھروں کو واپسی رواں سال میں ہی ممکن بنائی جائے۔

جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ پناہ گزین قبائلی عوام کی گھروں کو واپسی پوری عزت اور تکریم کے ساتھ ہونی چاہیئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایف ڈبلیو او کی تعمیر کردہ 84 کلومیٹر لمبی بنوں – مانسہرہ – گلاب خان روڈ کا بھی افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سڑک بنوں اور غلام خان بارڈر پوسٹ کے درمیان مختصر ترین تجارتی راستہ بن گیا ہے۔

اس سڑک کی تعمیر کے باعث 6 گھنٹے کا سفر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ممکن ہو گیا ہے۔

اس دورے میں انہوں نے یونس خان اسپورٹس اسٹیڈیم سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کے عزم کا ارادہ ظاہر کیا۔

جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے جنوبی وزیرستان میں حال میں ہی کھلنے والے ایک نئے اسکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

آرمی چیف نے مقامی لوگوں میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے رجحان کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف تعلیم ہی ہماری آنے والی نسلوں کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری