یورپی یونین کا ایران سے بیلسٹک میزائل تجربات فوری روکنے کا مطالبہ/ ایران کا صاف انکار


یورپی یونین کا ایران سے بیلسٹک میزائل تجربات فوری روکنے کا مطالبہ/ ایران کا صاف انکار

یورپی یونین نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روکنے کا مطالبہ کیا ہے ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کر دیا ہے کہ میزائل تجربات جاری رہیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یورپی یونین نے ایک بار پھر ایران کے میزائل پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ ایران میزائل تجربات جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں کوئی بات بھی نہیں ہو سکتی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اس سخت بیان کے ساتھ ساتھ ایران کے صدر حسن روحانی کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یورپی یونین کا نام لیئے بنا کہا ہے کہ دہشت گردی اور دوسروں کے معاملات میں بعض ملکوں کی ناجائز مداخلت، دنیا کو درپیش دو اہم مسائل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری