امریکی پارلیمنٹ نے ایران پر مزید 10 سال کےلئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دیدی


امریکی پارلیمنٹ نے ایران پر مزید 10 سال کےلئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دیدی

امریکی پارلیمنٹ نے کل منگل کے روز ایران کے خلاف سخت پالیسی اپناتے ہوئے مزید 10 سال کے لئے پابندیوں کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے مزید 10 سالوں کے لئے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

امریکی پارلیمنٹ کے 419 نمائندوں نے ایران کے خلاف  ووٹ دیا  جس کی وجہ سے مزید 10 سالوں کے لئے پابندیوں کی توسیع کی مںظوری دی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق، امریکہ ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں لگانے کا سوچ رہا ہے جس کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کے تحت ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے 7 ارکان نے رچرڈ بلو مینتھل کی سربراہی میں سینیٹ راہنما میچ میک کونل کو ایک خط ارسال کرکے مطالبہ کیا تھا  کہ سینٹ کے ارکان کی چھٹیاں ختم کر کے واپس آنے پر ایران کے خلاف مزید 10سال کے لئے پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری