ایران مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے میں سرفہرست/ دنیا میں 14ویں پر ہے


ایران مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے میں سرفہرست/ دنیا میں 14ویں پر ہے

ایران کی برقی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران بجلی پیدا کرنے والے دنیا کے اہم ترین ممالک کے صف میں کھڑا ہے، اس وقت ایران بحلی کی پیداوار کے لحاظ سے مشرق وسطی کا پہلا جبکہ عالمی سطح پر چودھویں نمبر پر ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مشرق وسطی میں پہلا جبکہ دنیا بھر میں چودھواں مقام حاصل ہے۔

ایران کی برقی توانائی پیدا کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر عبد الرسول پیشاہنگ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران برقی توانائی اور پیداوار کے اعتبار سے مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ برقی توانائی کے عالمی ادارے کی آخری اعداد و شمار کے مطابق، ایران نے بجلی کی پیداوار میں مزید ترقی کرکے دنیا میں چودھواں مقام حاصل کیا ہے۔

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے 68 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے مشرق وسطی میں سرفہرست ہے۔

یاد رہے کہ دو سال پہلے ایران عالمی سطح پر بجلی کی پیداوار میں 16ویں نمبر پر تھا۔

ایران نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود برقی توانائی میں برق رفتار ترقی کرکے دنیا کو دکھایا ہے کہ مغربی پابندیوں کا ایران کی صنعت  بالخصوص بجلی  پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایران، پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری