امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات مسترد کر دیں


امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات مسترد کر دیں

امریکہ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے جیو نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عالمی عدالت جرائم کی تحقیقات مسترد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔

چونکہ کسی بھی دوسرے ملک کی طرح امریکہ میں تحقیقات اور احتساب کا مربوط نظام موجود ہے لہٰذا جنگی جرائم کے الزامات کی ہم خود تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فاٹو بینسوڈا (Fatou Bensouda) نے کہا تھا کہ اس بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکی فورسز نے 2003 اور 2004 میں افغانستان اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے حراستی مراکز میں 61 قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

لہٰذا ان شواہد کی روشنی میں امریکی فوج اور سی آئی اے پر افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری