ترک صدر پاکستان پہنچ گئے


ترک صدر پاکستان پہنچ گئے

ترک صدر اردگان اپنے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز نے ائیر پورٹ پر ترک صدر کا استقبال کیا۔

استقبال کرنے والوں میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور کئی وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔

ترک صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ سمیت اعلی سطح کے حکومتی وفد بھی موجود ہے۔

اس موقع پر ثقافتی لباس میں ملبوس 2 پاکستانی بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

آج رات صدر ممنون حسین نے ترک صدر کے اعزاز میں ایک اعشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔

رجب اردگان پاکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف، صدرممنون حسین، پاکستان آرمی کے سربراہ راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف کی میزبانی میں شاہی قلعہ لاہور میں کھانے کی دعوت پر بھی جائیں گے۔

ترک صدر کی آمد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو پاستان اور ترکی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی قد آدم تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کل 17 نومبر ترک صدر پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ترک صدر کا پاکستان پارلیمنٹ میں یہ تیسرا خطاب ہوگا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے ترک صدر اردگان کے پارلیمنٹ کے خطاب کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف ایک متنازع وزیراعظم ہیں لہذا ان کی سربراہی میں ہم پارلیمنٹ کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری