پاک ترک تعلقات اپنے عروج پر؛ فوجی سربراہان اور صدور کی ملاقاتیں


پاک ترک تعلقات اپنے عروج پر؛ فوجی سربراہان اور صدور کی ملاقاتیں

پاکستان اور ترکی کے درمیان حکومتی قربت کے ساتھ ساتھ عسکری نزدیکیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جبکہ ترک صدر نے  ممنون حسین کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات کے دوران فوج کی سطح پر تعلقات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز ترک صدر نے صدر پاکستان ممنون حسین سے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہا کہ پاک ترک دفاعی تعاون میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو، قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترک صدرنے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سراہتے ہوئےعالمی امن وا ستحکام کا ذریعہ قرار دیا۔

ترک صدر کی ایوان صدر آمد پر صدر مملکت ممنون حسین نے مرکزی دروازے پر ان کا خیر مقدم کیا اور بعدمیں معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

اس سے پہلےترکی کے صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ نور خان ائر بیس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز نے ترک مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر، اپنی اہلیہ، چیف آف جنرل اسٹاف اور اعلیٰ حکومتی وفد سمیت پاکستان کے 2 روزہ  دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری