سال 2016ء میں لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ کی شاندار کارکردگی + اعداد و شمار


سال 2016ء میں لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ کی شاندار کارکردگی + اعداد و شمار

رواں سال کے دوران سول لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60گینگز کے 165 ملزمان گرفتار، 183 مقدمات ٹریس اور 69 لاکھ سے زائدرقم کو برآمد کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سال 2016ء کے دوران سول لائنز ڈویژن پولیس کے آپریشن ونگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس آپریشن ونگز کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پر لاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر رواں سال کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے 165 ممبران کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کیخلاف 183 مقدمات ٹریس ہوئے اور 991 اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے547، Bکیٹیگری کے444 اور 1181 عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے107 اور Bکیٹیگری کے 1174 شامل ہیں، کو گرفتار کیا گیا۔

اسی دورا ن ناجائز اسلحہ کے 292 مقدمات درج ہوئے جن میں 292 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 02 کلاشنکوف، 07 رائفلیں، 10 بندوقیں، 267 ریوالورز و پسٹلز، 10 خنجر اور 1611 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے 597 مقدمات درج ہوئے جن میں 600 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 12 کلو 93 گرام ہیروئن، 122 کلو 398 گرام چرس، 120 گرام افیون اور 2766 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

اسی طرح قماربازی کے 158 مقدمات درج ہوئے جن میں 604 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی 21 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے 63 مقدمات درج ہوئے جن میں 245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح رواں سال میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، کرایہ داری ایکٹ اور لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر 988 ملزمان کے خلاف 744 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری