ترکی کا بیت المقدس میں اذان کی پابندی پر رد عمل


ترکی کا بیت المقدس میں اذان کی پابندی پر رد عمل

ترک مذہبی امور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مسجدوں میں اذان پر پابندی کا مسودہ در اصل اسلام سے انکار ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ محمد گورمز نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور اس کے اطراف کی مسجدوں میں اذان پر پابندی کا مسودہ در حقیقت اسلام سے انکار کرنا ہے اور اس شہر میں مسلمانوں کا وجود تاریخی ہے لہٰذا یہ مسئلہ ناقابل قبول ہے۔

فلسطینی میڈیا سنٹر کے مطابق، محمد گورمز نے ان خیالات کا اظہار قطر کے اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر غیث بن مبارک علی عمران الکواری کے ساتھ دوحہ میں ملاقات کے دوران کیا ہے۔

گورمز نے وضاحت کی: صہیونی دشمن نے سالوں سے قدس اور فلسطینیوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے بعد چاہتا ہے کہ بیت المقدس اور اطراف کی مساجد میں اذان پر پابندی لگائے جو کسی صور بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری