ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما

جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔

ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نو منتخب امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم آج نیو یارک میں ملاقات کریں گے۔ اس طرح جاپانی وزیراعظم شنزو ابی امریکہ کے نو منتخب صدر سے ملاقات کرنے والے پہلے عالمی رہنما بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم ٹرمپ کو امریکہ کے صدر بننے پر مبارکباد دینے والے پہلے چند عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

جاپان کابینہ کے ایک سینئیر عہدےدار کے مطابق، شنزو ابی نے ٹرمپ کو کہا کہ ایشیا پیسیفک میں امن اور استحکام  کے لئے جاپان امریکہ کے بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری