سفر عشق اربعین حسینی؛

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ بھی نجف سے کربلا جانے والوں میں شامل/ تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1243297 خدمت: دنیا
علامہ راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی نجف اشرف سے کربلائے معلی تک اربعین مارچ میں شامل ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی علامہ احمد اقبال رضوی و علامہ شفقت شیرازی سمیت ایک قافلے کے ہمراہ نجف اشرف سے کربلائے معلی تک ہونے والی اربعین مارچ میں شامل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستان زائرین اربعین حسینی کے لئے عراق پہنچ چکے ہیں۔

اربعین حسینی کے قافلوں میں موجود زائرین امام حسین علیہ السلام تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی قوت ایمانی اور عشق حسینی کے سہارے دعا و مناجات کرتے ہوئے کربلا حاضر ہو کر امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سفر کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بارہا زائرین کو دہشت گردانہ حملوں کے باوجود زائرین کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری