وزیر ریلوے کی افسران کو دفتر کے بجائے ٹرین میں سفر کرنے کی ہدایت


وزیر ریلوے کی افسران کو دفتر کے بجائے ٹرین میں سفر کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے پاکستان ریلوے کے نظام بہتر بنانے کے لیئے افسران کو دفتر میں بیٹھنے کے بجائے ٹرین میں عام آدمی کی طرح سفر کرنے کے لیئے ہدایت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیر ریلوے سعد رفیق کی ہدایت پر ریلوے انسپکشن ٹیم کے 17، 18 اور 19 گریڈ کے افسران اپنے دفتروں کے بجائے ٹرین میں سفر کریں گے۔

اپنے سفر کے دوران گنجائش سے زیادہ مسافروں کو ٹرین میں سوار کرنے، صفائی کے نہ ہونے اور ٹرین کی رفتار کم ہونے یا راستے میں رکنے کی وجہ سمیت ٹوٹ پھوٹ کی ویڈیوز بنا کر روزانہ کی بنیاد پر جمع کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

وزیر ریلوے کے احکامات کے بعد ریلوے افسران نے ٹرینوں میں سفر شروع کر دیا ہے.

افسران کی انسپیکشن کرنے کی ٹرین کے عملہ کو خبر ہوتے ہی افسر کے گرد جمع ہوکر خاطر مدارت میں لگے رہے۔

ریلوے افسران نے ہدایات کے مطابق موبائل سے ویڈیو بنا کر  انسپیکشن ٹیم کی قیادت کرنے والے افسر کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال بھی کر دی ہے۔

علاوہ ازیں انسپیکشن ٹیم مسلسل ٹرین حادثات اور پٹڑی سے اترنے کے واقعات میں اضافہ کی وجوہات پر بھی کام کررہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری