موصل میں عراقی فوج نے 3 داعشی ڈرون مار گرائے


موصل میں عراقی فوج نے 3 داعشی ڈرون مار گرائے

موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور تلعفر کے ائیرپورٹ پر قبضے کے علاوہ داعش کے زیر استعمال 3 ڈرون طیاروں کو بھی منہدم کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے حشد الشعبی کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، حشد الشعبی کے جنگجوؤں نے موصل میں واقع ''العبرہ" نامی دیہات پر قبضہ کرکے داعشی درندوں کو مار بھگانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے 3 ڈرون طیاروں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ''العفر'' گاؤں موصل شہر کے مغرب میں واقع ہے اور فوجی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔

حشد الشعبی کے ذرائع کے مطابق، داعشی دہشت گرد ترکی زبان بول رہے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عراق میں موجود دہشت گردوں کے ترکی کے ساتھ روابط ہیں اور وہ ترکی زبان میں ایک دوسرے کو ہدایات دے رہے ہیں۔

حشد الشعبی نے تلعفر میں ایک سرنگ کا انکشاف کیا ہے جو ائیر پورٹ تک جاتی تھی۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ائیرپورٹ کے گردو نواح میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں فوج ان سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری