عراق: شادی کی تقریب میں داعش کا خودکش حملہ، 40 جاں بحق 60 زخمی


عراق: شادی کی تقریب میں داعش کا خودکش حملہ، 40 جاں بحق 60 زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شہر فلوجہ میں شادی کی تقریب میں دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، عراق کے شہر فلوجہ کے ایک قصبے میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دہشت گرد تنظیم کے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار مجمعے میں گھسا دی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔

دوسری جانب، کالعدم تظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فلوجہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے، جسے کالعدم تنظیم داعش نے قبول کیا ہے۔

چند روز قبل بھی فلوجہ کے شمال مغرب میں داعش نے زائرین امام حسین علیہ السلام پر خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری