بین الاقوامی فضائی نمائش کیش: ایرانی اور روسی جہازوں کے فضائی کرتب


بین الاقوامی فضائی نمائش کیش: ایرانی اور روسی جہازوں کے فضائی کرتب

ایران میں روس کے سفیر لوآن جاگاریان نے کیش ایئرشو کے دوران کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے میدان میں ایران، روس کا اہم اتحادی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، لوان جاگاریان نے کہا کہ داعش کی دہشت گردی کے معاملے میں ایران اور روس شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں اور دونوں کو اس معاملے میں اتفاق رائے حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ اقتصادی لین دین کا حجم تعلقات کی نسبت کم ہے اور روس ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ کیش ایئرشو کے دوران روس کی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم سوخو-27 جیٹ فائٹروں کے ذریعے فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایران کی ایئرفورس کے منتخب جیٹ طیاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لتھوینیا کی ایک ٹیم بھی کیش ایئرشو کے موقع پر روزانہ فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کیش ایئرشو کی 8ویں نمائش میں ایران کی متعدد معتبر کمپنیوں سمیت جرمنی، اٹلی، روس، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، پولینڈ اور یوکرین کی سو کمپنیوں نے بھی شرکت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری