لشکر جھنگوی العالمی کی جانب سے دہشت گردوں کی تصاویر جاری + ویڈیو


لشکر جھنگوی العالمی کی جانب سے دہشت گردوں کی تصاویر جاری + ویڈیو

لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان علی بن سفیان نے ان تکفیری دہشت گردوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہلاک کئے گئے ہیں. کالعدم تکفیری گروہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پاکستان ایئرفورس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنتے واضح دیکھا جاسکتا ہے.

پاکستان سے خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان علی بن سفیان نے ان تکفیری دہشت گردوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے  ہلاک کئے گئے ہیں.

کالعدم تکفیری گروہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پاکستان ایئرفورس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنتے واضح دیکھا جاسکتا ہے جس کی باقی تفصیلات مہیا نہیں کی گئ ہیں۔

ترجمان نے ویڈیو اور تصاویر جاری کرکے یہ بیان دیا ہے ‏کہ لشکرجھنگوی العالمی کے اسپیشل کمانڈو دستے عافیہ صدیقی بریگیڈ کے لوگوں نے کراچی کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پاکستانی ادارے کے ایک اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

بیان کے مطابق، پولیس نے اس واقعے کو ڈکیتی پر مزاحمت کا رنگ دیا جو کہ بالکل  غلط ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اے ایس آئی شہزاد کو بھی لشکرجھنگوی العالمی نے کورنگی کے علاقے میں ہی نشانہ بنایا تھا.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  لشکر جھنگوی العالمی عافیہ صدیقی بریگیڈ کے لوگوں نے ہائی روف میں سوار دو افراد کو جوہر کمپلیکس کے قریب مجلس سے واپسی پر  نشانہ بنایا جس میں کامران حسین قتل اور انور حسین شدید زخمی ہوگیا۔

ابن سفیان نے مزید ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلشن ٹاؤن میں لشکر جھنگوی العالمی کے خصوصی کمانڈو دستے غازی رشید بریگیڈ نے فائرنگ کرکے پولیس اھلکار راشد کو قتل کردیا۔

لشکر جھنگوی العالمی کے خصوصی دستے عافیہ صدیقی بریگیڈ نے کراچی لیاقت آباد ایف سی ایریا میں شیعوں کی امام بارگاہ میں کی جانے والی مجلس پر ھینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے جسکی ذمہ داری بھی لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی ہے۔

ابن سفیان نے دیگر ساتھیوں کو پیغام دیا ہے کہ مرتدین کے خلاف حملوں میں مزید شدت لائی جاۓ۔

یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ لشکر جھنگوی العالمی نے باقاعدہ اپنے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کیں ہیں ورنہ اب تک گولیاں لگیں لاشیں دیکھنے کو ملتی تھیں۔

یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد سنی بریلوی اور  شیعہ مسلمانوں پر حملے کرتے ہیں۔

لشکر جھنگوی العالمی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری