تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے اہم کارندے کی ہلاکت کی تصدیق


تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے اہم کارندے کی ہلاکت کی تصدیق

تکفیری گروہ لشکر جھنگوی العالمی کا انتہائ اہم کمانڈر اور پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ قاری اجمل عرف قاری صاحب کے مارے جانے کی اطلاعات پر مہر یقین ثبت ہو گئ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ افغانستان میں افغان فورسز کے ایک آپریشن کے دوران قاری اجمل زخمی ہو گیا تھا جس کی ہلاکت کی آج تصدیق کر دی گئ ہے۔

یاد رہے کہ قاری اجمل عرف قاری صاحب کے افغانستان میں مارے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں کاروائی کرنے والے بہت سے تکفیری دہشت گرد اپنی مذموم اور ظالمانہ کاروائیوں کے بعد افغانستان میں پناہ لیتے ہیں اور افغان فورسز کے ہتھے چڑھ جانے کی صورت میں جہنم واصل ہو جاتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عسکریت پسندوں کے قریبی ذرائع نے گزشتہ ماہ ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو بتایا تھا کہ قاری اجمل پکتیکا کے علاقہ اورگان میں افغان اور اتحادی افواج کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ہے۔

قبائلی ذرائع کا کہنا ہے قاری اجمل کالعدم لشکر جھنگوی کا رکن ہے جو سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد وزیرستان فرار ہوا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود سے منسلک ہوگیا۔

قاری اجمل کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتا تھا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 اہم کمانڈر بھی گرفتار کئے گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری