العبادی: عراقی افواج داعش کو نابود کرکے ہی دم لیں گی


العبادی: عراقی افواج داعش کو نابود کرکے ہی دم لیں گی

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اور امریکی نومنتخب صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عراقی صدر حیدرالعبادی کو فون کرکے امریکی دورے کی دعوت دی ہے اور عراق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

السومریہ نیوز نے عراقی صدر کے دفتر کے حوالے سے لکھا ہے کہ العبادی نے امریکی صدر کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور موصل میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج داعش کو نابود کرکے ہی دم لیں گی۔

عراقی صدر نے مزید کہا: عراقی فوج نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے اور عنقریب دنیا کو موصل کی آزادی کی خوشخبری سنائی جائے گی۔

ٹرمپ نے عراقی فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: امریکہ عراق کی حمایت جاری رکھے گا۔


 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری