یوکیا آمانو: ایران ایٹمی معاہدے پر پورا پورا اترا ہے


یوکیا آمانو: ایران ایٹمی معاہدے پر پورا پورا اترا ہے

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر پہلے دن سے پوری طرح عمل کر رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے جمعرات کی شام ویانا میں بور‍ڈ آف گورنر کے اجلاس میں کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے تاہم ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایک سو تیس ٹن سے تجاوز کر چکا ہے-

آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایران کے بھاری پانی کا ذخیرہ ایک سو تیس ٹن سے زیادہ ہوا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے-

یوکیا آمانو نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو اکتیس کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی نگرانی کی جا رہی ہے اور نگرانی کے نتیجے میں سامنے آنے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شقوں کے مطابق ایٹمی سمجھوتے پر پوری طرح عمل پیرا ہے اور معائنوں کے دوران کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایران کسی طرح کی خفیہ ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے-

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری