اسرائیلی سربراہ کے ہندوستانی دورے کے خلاف زبردست مظاہرے/ تصویری رپورٹ


اسرائیلی سربراہ کے ہندوستانی دورے کے خلاف زبردست مظاہرے/ تصویری رپورٹ

اسرائیلی سربراہ کے ہندوستانی دورے کے خلاف مختلف شہروں میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا اور بھارتی و صہیونی حکومتوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سربراہ کے ہندوستانی دورے کے خلاف مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے کئے ہیں۔

اسرائیلی رہنما کی ہند آمد کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند سمیت کئی قومی اور سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

ہندوستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی صدر کے دورۂ ہندوستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے آج یہ احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی صدر کے دورے اور ہندوستان و اسرائیل کے درمیان تعلقات کے خلاف کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ ہندوستان پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ نئی دہلی کے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہندوستانی مسلمانوں نے مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے کرتے ہوئے مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے گناہ نہتے انسانوں کا قاتل ہے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں میں شیعہ - سنی مسلمانوں نے مل کر اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا بند کرے۔

مظاہرین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فلسطین کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف زدبرست نعرہ بازی کی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی رہنما نے ہندوستان کا دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے کہ ترکی کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے روابط سرد مہری کے شکار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری