بھارتی ریاست آسام میں فوجی قافلے پر حملہ، 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی


بھارتی ریاست آسام میں فوجی قافلے پر حملہ، 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی

بھارتی ریاست آسام میں فوجی قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حملے کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاست آسام کے علاقے پنگری میں مبینہ طور پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی مارے گئے جبکہ چار شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح 5 بجکر 30 منٹ کے قریب پیش آیا۔

مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ بھی کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے بھارتی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری