اسرائیلی صدر کا دورہ بھارتی اصولوں پر حملہ ہے، جمیعت علمائے ہند


اسرائیلی صدر کا دورہ بھارتی اصولوں پر حملہ ہے، جمیعت علمائے ہند

اسرائیلی صدر کے دورہ بھارت پر احتجاج اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جمیعت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ بھارت پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسرائیلی صدر کے دورہ بھارت پر احتجاج اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

جمیعت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ بھارت پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود مدنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کم یا ختم نہیں کرتی تو اسے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا انتظار کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے صدر کا دورہ بھارت اور اس حکومت کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو پچیس سال ہونے پر جشن کی تقریب منعقد کیا جانا، درحقیقت عظیم ملک بھارت کے اصولوں پر حملہ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے کو ترک کرکے بھارت جیسے اتحادیوں کو صہیونی حکومت کے سپرد کرنا چاہتا ہے لہٰذا بھارتی اور اسرائیلی حکومتوں کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری