پاک بھارت سرحدی کشیدگی سے خدشات میں اضافہ/ پاک ایران تعلقات میں لچک دکھائیں


پاک بھارت سرحدی کشیدگی سے خدشات میں اضافہ/ پاک ایران تعلقات میں لچک دکھائیں

پاک فضائیہ نے ایسے موقع پر بھارتی آبدوز اور ڈرون طیاروں کے ذریعے ممکنہ ہندوستانی اہداف کو خاک میں ملایا ہے کہ اسرائیلی صدر انہی دنوں اس ملک کا دورہ کرکے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو تقویت دے چکا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک ایران اتحاد ناگزیر ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ کا ڈرون طیارہ لائن آف کنٹرول پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی حدود کے 60 میٹر اندر گھس آیا تھا۔

پاکستانی مسلح افواج نے نہ صرف ڈرون کی موجودگی کو چیک کرلیا بلکہ اسے فوری طور پر مارگرایا۔

پاکستانی فوج نے تباہ شدہ بھارتی ڈرون طیارے کا ملبہ بھی اپنے قبضے میں لےلیا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بری بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر کشیدگی میں شدت آچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی بحریہ کی آبدوزوں نے گزشتہ دنوں بھارتی آبدوز کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے اپنی سمندری حدود سے باہر نکال دیا تھا۔

پاک بحریہ کے ذرائع نے کہا تھا کہ بھارت نے اگر سمندری راستے سے جارحیت کی کوشش کی تو یہاں بھی اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ اسرائیلی صدر حال ہی میں بھارت کا دورہ کرچکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت بخشی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک ایران اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے وگرنہ صہیونی اور بھارتی جیسی جارح حکومتیں خطے کو مزید تناؤ سے دچار کریں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری