آل سعود نے یمن جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں


آل سعود نے یمن جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں

سعودی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ تعز کے شہر ''الصلو'' اور صوبہ حجہ کے شہر ''المزروق'' سمیت کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سعودی اتحاد نے مسقط معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد حملے کئے اور یک طرفہ طور پر 48 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی فوج 48 گھنٹے جنگ بندی کی پابند ہوگی جبکہ جنگ بندی کے دورانیے میں مزید توسیع دینے کا امکان بھی ہے۔

العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی فوج نے پہلے یک طرفہ طور پر مسقط معاہدے کی خلاف ورزی کرکے متعدد حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ یمنی شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

انصار اللہ کے اہلکار''علی القحوم '' کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل ملکوں نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یمن پر کئی خونی حملے کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحادیوں نے فضائی کارروائیوں کے علاوہ زمین سے بھی یمن پر میزائلوں اور توپوں سے حملے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرکردگی میں اب تک یمن میں ہزاروں بے گناہ یمنی خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری