اگرصدر اسد ناکام ہوا تو شام لیبیا بن جائے گا، میشل عون


اگرصدر اسد ناکام ہوا تو شام لیبیا بن جائے گا، میشل عون

لبنانی صدر میشل عون کا کہنا ہے کہ اگر شامی صدر بشار الاسد کو شکست ہوئی تو شام دوسرا لیبیا بن جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایل بی سی کے حوالے سے نقل کیاہے کہ لبنانی صدر میشل عون نے شام کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر بشارالاسد کو شکست ہوئی اور وہ ناکام ہوئے تو شام دوسرا لیبیا بن جائے گا۔

مشیل عون کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا ضروری ہے۔

عون کا فرانسسی جریدے Francecatholique کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شام میں اسد حکومت ناکام ہوگئی تو شام خطے کا دوسرا لیبیا بن جائے گا اور خطہ مزید غیر مستحکم ہوگا۔

یاد رہے کہ شام میں لبنانی تنظیم حزب اللہ داعش کے خلاف شامی فوج کی مدد کر رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری