2012ء سے 2015ء کے دوران ڈھائی لاکھ پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کئے گئے


2012ء سے 2015ء کے دوران ڈھائی لاکھ پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کئے گئے

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، 2012 سے 2015 کے دوران مختلف ممالک سے تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق، 2012 سے 2015 کے دوران مختلف ممالک سے تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

لیبر مائیگریشن فرام پاکستان 2015 اسٹیٹس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2012 سے 2015 کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار 817 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

پاکستانیوں کی سب سے زیادہ ملک بدری سال 2014 میں دیکھنے میں آئی جب 73 ہزار 64 پاکستانی شہری مخلتف ممالک سے نکالے گئے۔

سب سے کم تعداد 2010 میں رہی اور اس برس صرف 46 ہزار 32 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری