ارجنٹینا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.4ریکارڈ
ارجنٹینا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹینا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کی گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ دن پہلے بھی ارجنٹینا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔