تصویری رپورٹ/

پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح برآمد/ لاکھوں ماتمیوں کی شرکت

خبر کا کوڈ: 1246093 خدمت: پاکستان
پاراچنار

پاکستان کے سرحدی علاقے پاراچنار میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہونے کے بعد اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے متعدد مقامات پر شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق، عزاداران امام عالی مقام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے اپنے دستوں میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے ہیں.

جلوس کرم ملیشیا سے طوری قبرستان کی طرف جانے کے بعد مرکزی امام بارگاہ پہنچ گیا جہاں عزادار نماز ظہرین کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہونے کے بعد مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں.

تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری