اوباما: شام میں سیاسی تبدیلی سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے


اوباما: شام میں سیاسی تبدیلی سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے

پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کے موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے ساتھ مختصر ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں سیاسی تبدیلی سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کے موقع پر پیوٹن اور بارک اوباما نے مختصر ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر براک اوباما نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ شام میں سیاسی تبدیلی سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ساتھ کام کرنا بے حد مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس آمد پر اوباما کو خوش آمدید کہیں گے۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب، اوباما نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات میں شام میں خون خرابے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شام میں سیاسی تبدیلی سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے تاہم وہ تنازع کے فوری حل کے لیے پُرامید نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق ٹرمپ کو مختلف ایشوز پر سمجھوتا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری